ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا ملی ، معاملے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے : وزیر اعظم نوازشریف

کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا ملی ، معاملے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے : وزیر اعظم نوازشریف

Wed, 12 Apr 2017 17:41:38  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،12اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف نے ہندوستان پر واضح کردیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا اعتراف کیا۔ ’’ہندوستانی جاسوس کے معاملے پر کسی قسم کا بیرونی دباؤکو قبول نہیں کریں گے اور معاملے کو دنیا بھر میں اٹھایا جائے گا‘‘۔92نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزائے موت سنائی گئی، اس معاملے پر کوئی دباو191 قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ بھر پور قوت کے ساتھ معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پر حکومت ہر فیصلہ قبول کریگی۔ کسی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کابینہ نے ملک بھر میں گھریلو و صنعتی گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنے کی منظوری سمیت دیگر اہم فیصلے کیے۔ منظوری کے بعد حکومت کے اعلان کردہ تمام گیس منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں متوسط طبقے کے لیے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی 10 روز میں اپنی سفارشات مرتب کریگی اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریگی۔وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2017 کی منظوری دیدی، وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد اور گزشہ سال کے حج اخراجات برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔


Share: